Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 52

  1. وَ یٰقَوْمِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا وَّ یَزِدْكُمْ قُوَّةً اِلٰى قُوَّتِكُمْ وَ لَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِیْنَ﴿52﴾

    1. وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
    2. اسْتَغْفِرُوْاتم بخشش مانگو
    3. رَبَّكُمْاپنا رب
    4. ثُمَّپھر
    5. تُوْبُوْٓا اِلَيْهِاس کی طرف رجوع کرو
    6. يُرْسِلِوہ بھیجے گا
    7. السَّمَآءَآسمان
    8. عَلَيْكُمْتم پر
    9. مِّدْرَارًازور کی بارش
    10. وَّيَزِدْكُمْاور تمہیں بڑھائے گا
    11. قُوَّةًقوت
    12. اِلٰيطرف (پر)
    13. قُوَّتِكُمْتمہاری قوت
    14. وَلَا تَتَوَلَّوْااور روگردانی نہ کرو
    15. مُجْرِمِيْنَمجرم ہو کر
Translation · Aasan Quran
اے میری قوم ! اپنے پروردگار سے گناہوں کی معافی مانگو، پھر اس کی طرف رجوع کرو، وہ تم پر آسمان سے موسلا دھار بارشیں برسائے گا، (30) اور تمہاری موجودہ قوت میں مزید قوت کا اضافہ کرے گا، اور مجرم بن کر منہ نہ موڑو۔
Tafseer · Aasan Quran
30: شروع میں اللہ تعالیٰ نے انہیں قحط میں مبتلا فرمادیا تھا ؛ تاکہ وہ اپنی غفلت سے کچھ ہوش میں آئیں، اس موقع پر حضرت ہود ؑ نے انہیں یاد دلایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تازیانہ ہے اور اگر اب بھی تم بت پرستی سے باز آجاؤ تو یہ قحط تم سے دور ہوسکتا ہے اور اللہ تعالیٰ تمہیں بارشوں سے نہال کرسکتا ہے۔