آسان قرآن
Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 61
وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ هُوَ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَكُمْ فِیْهَا فَاسْتَغْفِرُوْهُ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ﴿61﴾
- وَاور
- اِلٰي ثَمُوْدَثمود کی طرف
- اَخَاهُمْان کا بھائی
- صٰلِحًاصالح
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اعْبُدُوا اللّٰهَاللہ کی عبادت کرو
- مَانہیں
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنْ اِلٰهٍکوئی معبود
- غَيْرُهٗاس کے سوا
- هُوَوہ۔ اس
- اَنْشَاَكُمْپیدا کیا تمہیں
- مِّنَ الْاَرْضِزمین سے
- وَاسْتَعْمَرَكُمْاور بسایا تمہیں
- فِيْهَااس میں
- فَاسْتَغْفِرُوْهُسو اس سے بخشش مانگو
- ثُمَّپھر
- تُوْبُوْٓا اِلَيْهِرجوع کرو اس کی طرف (توبہ کرو
- اِنَّبیشک
- رَبِّيْمیرا رب
- قَرِيْبٌنزدیک
- مُّجِيْبٌقبول کرنے والا
Translation · Aasan Quran
اور قوم ثمود کے پسا ہم نے ان کے بھائی صالح کو پیغمبر بنا کر بھیجا۔ (35) انہوں نے کہا : اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا، اور اس میں تمہیں آباد کیا۔ لہذا اس سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو، پھر اس کی طرف رجوع کرو۔ یقین رکھو کہ میرا رب (تم سے) قریب بھی ہے، دعائیں قبول کرنے والا بھی۔
Tafseer · Aasan Quran
35: قوم ثمود اور اس کے واقعے کا مختصر تعارف اور تذکرہ سورة اعراف (7۔ 73) میں گزرچکا ہے۔