Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 73

  1. قَالُوْۤا اَتَعْجَبِیْنَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ رَحْمَتُ اللّٰهِ وَ بَرَكٰتُهٗ عَلَیْكُمْ اَهْلَ الْبَیْتِ١ؕ اِنَّهٗ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ﴿73﴾

    1. قَالُوْٓاوہ بولے
    2. اَتَعْجَبِيْنَکیا تو تعجب کرتی ہے
    3. مِنْسے
    4. اَمْرِ اللّٰهِاللہ کا حکم
    5. رَحْمَتُ اللّٰهِاللہ کی رحمت
    6. وَبَرَكٰتُهٗاور اس کی برکتیں
    7. عَلَيْكُمْتم پر
    8. اَهْلَ الْبَيْتِاے گھر والو
    9. اِنَّهٗبیشک وہ
    10. حَمِيْدٌخوبیوں والا
    11. مَّجِيْدٌبزرگی والا
Translation · Aasan Quran
فرشتوں نے کہا : کیا آپ اللہ کے حکم پر تعجب کر رہی ہیں ؟ آپ جیسے مقدس گھرانے (42) پر اللہ کی رحمت اور برکتیں ہی برکتیں ہیں، بیشک وہ ہر تعریف کا مستحق، بڑی شان والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
42: یہ ترجمہ اہل البیت کو عربی گرامر کے قاعدے سے منصوب علی سبیل المدح قرار دینے پر مبنی ہے۔ ترجمے میں مقدس کا لفظ بھی اسی لیے بڑھایا گیا ہے۔ اس کا دوسرا ترجمہ اس طرح بھی ممکن ہے کہ : اے اہل بیت تم پر اللہ کی رحمت اور برکتیں ہیں۔