آسان قرآن
Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 75
اِنَّ اِبْرٰهِیْمَ لَحَلِیْمٌ اَوَّاهٌ مُّنِیْبٌ﴿75﴾
- اِنَّبیشک
- اِبْرٰهِيْمَابراہیم
- لَحَلِيْمٌبردبار
- اَوَّاهٌنرم دل
- مُّنِيْبٌرجوع کرنے والا
Translation · Aasan Quran
حقیقت یہ ہے کہ ابراہیم بڑے بردبار، (اللہ کی یاد میں) بڑی آہیں بھرنے والے (اور) ہر وقت ہم سے لو لگائے ہوئے تھے۔ (44)
Tafseer · Aasan Quran
44: حضرت ابراہیم ؑ کی یہ فرمائش تو منظور نہیں فرمائی گئی کہ قوم لوط سے عذاب کو موخر کردیا جائے، لیکن جس جذبے اور جس انداز سے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے رجوع فرمایا تھا، اس فقرے میں اس کی بڑے بلیغ انداز میں تعریف فرمائی گئی ہے۔