Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 8

  1. وَ لَئِنْ اَخَّرْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِلٰۤى اُمَّةٍ مَّعْدُوْدَةٍ لَّیَقُوْلُنَّ مَا یَحْبِسُهٗ١ؕ اَلَا یَوْمَ یَاْتِیْهِمْ لَیْسَ مَصْرُوْفًا عَنْهُمْ وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠ع﴿8﴾

    1. وَلَئِنْاور اگر
    2. اَخَّرْنَاہم روک رکھیں
    3. عَنْهُمُان سے
    4. الْعَذَابَعذاب
    5. اِلٰٓىتک
    6. اُمَّةٍایک مدت
    7. مَّعْدُوْدَةٍگنی ہوئی معین
    8. لَّيَقُوْلُنَّتو وہ ضرور کہیں گے
    9. مَا يَحْبِسُهٗکیا روک رہی ہے اسے
    10. اَلَایاد رکھو
    11. يَوْمَجس دن
    12. يَاْتِيْهِمْان پر آئے گا
    13. لَيْسَنہ
    14. مَصْرُوْفًاٹالا جائے گا
    15. عَنْهُمْان سے
    16. وَحَاقَگھیر لے گا وہ
    17. بِهِمْانہیں
    18. مَّاجو۔ جس
    19. كَانُوْاتھے
    20. بِهٖاس کا
    21. يَسْتَهْزِءُوْنَمذاق اڑاتے
Translation · Aasan Quran
اور اگر ہم ان لوگوں سے کچھ عرصے کے لیے عذاب کو موخر کردیں تو وہ یہی کہتے رہیں گے کہ : آخر کس چیز نے اس (عذاب) کو روک رکھا ہے ؟ (8) ارے جس دن وہ عذاب آگیا تو وہ ان سے ٹلائے نہیں ٹلے گا، اور جس چیز کا یہ مذاق اڑا رہے ہیں، وہ ان کو چاروں طرف سے گھیر لے گی۔
Tafseer · Aasan Quran
8: یہ بات کہہ کر وہ در اصل آخرت اور عذاب الٰہی کا مذاق اڑاتے تھے۔