آسان قرآن
Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 84
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ وَ لَا تَنْقُصُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ اِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ بِخَیْرٍ وَّ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ مُّحِیْطٍ﴿84﴾
- وَاور
- اِلٰي مَدْيَنَمدین کی طرف
- اَخَاهُمْان کا بھائی
- شُعَيْبًاشعیب
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اعْبُدُواعبادت کرو
- اللّٰهَاللہ
- مَا لَكُمْتمہارے لیے نہیں
- مِّنْ اِلٰهٍکوئی معبود
- غَيْرُهٗاس کے سوا
- وَاور
- لَا تَنْقُصُوانہ کمی کرو
- الْمِكْيَالَماپ
- وَالْمِيْزَانَاور تول
- اِنِّىْٓبیشک میں
- اَرٰىكُمْتمہیں دیکھتا ہوں
- بِخَيْرٍآسودہ حال
- وَّاِنِّىْٓاور بیشک میں
- اَخَافُڈرتا ہوں
- عَلَيْكُمْتم پر
- عَذَابَعذاب
- يَوْمٍ مُّحِيْطٍایک گھیر لینے والا دن
Translation · Aasan Quran
اور مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو پیغمبر بنا کر بھیجا (50) انہوں نے (ان سے) کہا کہ : اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ اور ناپ تول میں کمی مت کیا کرو۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ خوشحال ہو۔ (51) اور مجھے تم پر ایک ایسے دن کے عذاب کا خوف ہے جو تمہیں چاروں طرف سے گھیر لے گا۔
Tafseer · Aasan Quran
50: مدین اور حضرت شعیب ؑ کے مختصر تعارف کے لیے سورة اعراف (85:7) کا حاشیہ ملاحظہ فرمائیے
51: مدین کا علاقہ بڑا زرخیز تھا، اور یہاں کے لوگ بحیثیت مجموعی خوش حالی کی زندگی بسر کرتے تھے۔ حضرت شعیب ؑ نے ان کی خوشحالی کا دو وجہ سے خاص طور پر ذکر فرمایا۔ ایک یہ کہ اتنی خوشحالی کے بعد تمہیں دھوکا بازی کر کے کمائی کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ اور دوسرے یہ کہ اس خوشحالی کے نتیجے میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ نہ یہ کہ اس کی نافرمانی پر آمادہ ہوجاؤ۔