Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 85

  1. وَ یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ﴿85﴾

    1. وَيٰقَوْمِاور اے میری قوم
    2. اَوْفُواپورا کرو
    3. الْمِكْيَالَماپ
    4. وَالْمِيْزَانَاور تول
    5. بِالْقِسْطِانصاف سے
    6. وَلَا تَبْخَسُوااور نہ گھٹاؤ
    7. النَّاسَلوگ
    8. اَشْيَآءَهُمْان کی چیزیں
    9. وَلَا تَعْثَوْااور نہ پھرو
    10. فِي الْاَرْضِزمین میں
    11. مُفْسِدِيْنَفساد کرتے ہوئے
Translation · Aasan Quran
اور اے میری قوم کے لوگو ! ناپ تول پوراپورا کیا کرو، اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو۔ (52) اور زمین میں فساد پھیلاتے مت پھرو۔ (53)
Tafseer · Aasan Quran
52: قرآن کریم نے یہاں جو الفاظ استعمال فرمائے ہیں وہ بڑے جامع ہیں، اور ان میں ہر قسم کے حقوق داخل ہوجاتے ہی، مطلب یہ ہے کہ جب تم پر کسی بھی شخص کا کوئی حق واجب ہو تو اس میں ڈنڈی مار کر یا تاویلا کر کے اسے کم کرنے کی کوشش نہ کرو۔ بلکہ ہر حق دار کو اس کا حق پورا پورا ادا کرو۔ 53: جیسا کہ سورة اعراف میں عرض کیا گیا تھا اس قوم کے بعض افراد راستوں پر چوکیاں لگا کر بیٹھ جاتے اور مسافروں سے زبردستی ٹیکس وصول کرتے تھے، اور بعض لوگ مسافروں پر ڈاکا ڈالا کرتے تھے۔ اس فقرے میں ان کی اسی بد عنوانی کی طرف اشارہ ہ۔