آسان قرآن
Aasan Quran · 113. Al-Falaq · Ayah 4
وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ﴿4﴾
- وَمِنْ شَرِّاور شر سے
- النَّفّٰثٰتِپھونکیں مارنے والیاں
- فِي الْعُقَدِگرہیں
Translation · Aasan Quran
اور ان جانوں کے شر سے جو (گنڈے کی) گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔ (3)
Tafseer · Aasan Quran
3: جانوں کے شر سے، جانوں کے لفظ میں مرد اور عورت دونوں داخل ہیں، جادو گر مرد ہوں یا عورت، دھاگے کے گنڈے بناکر اس میں گرہیں لگاتے جاتے ہیں اور ان پر کچھ پڑھ پڑھ کر پھو نکتے رہتے ہیں۔ ان کے شر سے پناہ مانگی گئی ہے۔