Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 40

  1. وَ اِنْ مَّا نُرِیَنَّكَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ وَ عَلَیْنَا الْحِسَابُ﴿40﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. مَّا نُرِيَنَّكَتمہیں دکھا دیں ہم
    3. بَعْضَکچھ حصہ
    4. الَّذِيْوہ جو کہ
    5. نَعِدُهُمْہم نے ان سے وعدہ کیا
    6. اَوْیا
    7. نَتَوَفَّيَنَّكَہم تمہیں وفات دیں
    8. فَاِنَّمَاتو اس کے سوا نہیں
    9. عَلَيْكَتم پر (تمہارے ذمے)
    10. الْبَلٰغُپہنچانا
    11. وَعَلَيْنَااور ہم پر (ہمارا کام)
    12. الْحِسَابُحساب لینا
Translation · Aasan Quran
اور جس بات کی دھمکی ہم ان (کافروں) کو دیتے ہیں، چاہے اس کا کوئی حصہ ہم تمہیں (تمہاری زندگی ہی میں) دکھا دیں، یا (اس سے پہلے ہی) تمہیں دنیا سے اٹھالیں۔ بہرحال تمہارے ذمے تو صرف پیغام پہنچا دینا ہے، اور حساب لینے کی ذمہ داری ہماری ہے۔ (39)۔
Tafseer · Aasan Quran
39: بعض مسلمانوں کے دل میں یہ خیال آتا تھا کہ ان کافروں کی سرکشی کے باوجود ان پر کوئی عذاب کیوں نہیں آرہا ہے ؟ اس کا جواب اس آیت میں دیا گیا ہے کہ عذاب کا صحیح وقت اللہ تعالیٰ ہی نے اپنی حکمت کے تحت مقرر فرمایا ہوا ہے، وہ کسی وقت بھی آئے، آنحضرت ﷺ کو اپنا ذہن فارغ رکھنا چاہیے کہ ان کی ذمہ داری تبلیغ کی ہے، ان کافروں کا محاسبہ کرنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے جو وہ اپنی حکمت کے تحت مناسب وقت پر انجام دے گا۔ (توضیح القرآن)