آسان قرآن
Aasan Quran · 13. Ar-Ra'd · Ayah 7
وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ لَاۤ اُنْزِلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّ لِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ۠ع﴿7﴾
- وَيَقُوْلُاور کہتے ہیں
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا (کافر)
- لَوْلَآ اُنْزِلَکیوں نہ اتری
- عَلَيْهِاس پر
- اٰيَةٌکوئی نشانی
- مِّنْسے
- رَّبِّهٖاس کا رب
- اِنَّمَآاس کے سوا نہیں
- اَنْتَتم
- مُنْذِرٌڈرانے والے
- وَّلِكُلّ قَوْمٍاور ہر قوم کے لیے
- هَادٍہادی
Translation · Aasan Quran
اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ کہتے ہیں کہ : بھلا ان پر (یعنی آنحضرت ﷺ پر) ان کے رب کی طرف سے کوئی معجزہ کیوں نہیں اتارا گیا ؟ (13) (اے پیغمبر) بات یہ ہے کہ تم تو صرف خطرے سے ہوشیار کرنے والے ہو، اور ہر قوم کے لیے کوئی نہ کوئی ایسا شخص ہوا ہے جو ہدایت کا راستہ دکھائے۔
Tafseer · Aasan Quran
13: آنحضرت ﷺ کو بہت سے معجزات دئیے گئے تھے، لیکن کفار مکہ اپنی طرف سے نت نئے معجزات کی فرمائش کرتے رہتے تھے۔ اور جب ان کا کوئی مطالبہ پورا نہ ہوتا تو وہ یہ بات کہتے تھے جو اس آیت میں مذکور ہے۔ جواب میں قرآن کریم نے فرمایا کہ آنحضرت ﷺ تو ایک پیغمبر ہیں وہ اپنی طرف سے اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر کوئی مجعزہ نہیں دکھا سکتے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر قوم کے پاس ایسے پیغمبر بھیجے ہیں ان سب کا یہی حال تھا۔