آسان قرآن
Aasan Quran · 14. Ibrahim · Ayah 10
قَالَتْ رُسُلُهُمْ اَفِی اللّٰهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَدْعُوْكُمْ لِیَغْفِرَ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُؤَخِّرَكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ قَالُوْۤا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ؕ تُرِیْدُوْنَ اَنْ تَصُدُّوْنَا عَمَّا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا فَاْتُوْنَا بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ﴿10﴾
- قَالَتْکہا
- رُسُلُهُمْان کے رسول
- اَفِي اللّٰهِکیا اللہ میں
- شَكٌّشبہ۔ شک
- فَاطِرِبنانے والا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- يَدْعُوْكُمْوہ تمہیں بلاتا ہے
- لِيَغْفِرَ لَكُمْتاکہ بخشدے تمہیں
- مِّنْسے (کچھ)
- ذُنُوْبِكُمْتمہارے گناہ
- وَيُؤَخِّرَكُمْاور مہلت دے تمہیں
- اِلٰٓىتک
- اَجَلٍ مُّسَمًّىایک مدت مقررہ
- قَالُوْٓاوہ بولے
- اِنْنہیں
- اَنْتُمْتم
- اِلَّاصرف
- بَشَرٌبشر
- مِّثْلُنَاہم جیسے
- تُرِيْدُوْنَتم چاہتے ہو
- اَنْکہ
- تَصُدُّوْنَاہمیں روک دے
- عَمَّااس سے جو
- كَانَ يَعْبُدُپوجتے تھے
- اٰبَآؤُنَاہمارے باپ دادا
- فَاْتُوْنَاپس لاؤ ہمارے پاس
- بِسُلْطٰنٍدلیل، معجزہ
- مُّبِيْنٍروشن
Translation · Aasan Quran
ان کے پیغمبروں نے ان سے کہا : کیا اللہ کے بارے میں شک ہے جو سارے آسمانوں اور زمین کا خالق ہے ؟ وہ تمہیں بلا رہا ہے کہ تمہاری خاطر تمہارے گناہ معاف کردے، اور تمہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دے۔ (7) انہوں نے کہا کہ : تمہاری حقیقت اس کے سوا کچھ بھی نہیں کہ تم ایسے ہی انسان ہو جیسے ہم ہیں۔ تم یہ چاہتے ہو کہ ہمارے باپ دادا جن کی عبادت کرتے آئے ہیں ان سے ہمیں روک دو ، لہذا کوئی صاف صاف معجزہ لاکر دکھاؤ۔ (8)
Tafseer · Aasan Quran
7: مطلب یہ ہے کہ عذاب الٰہی سے تمہیں نجات مل جائے اور گناہوں کی معافی کے بعد تمہیں تمہاری عمر پوری ہونے تک زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔
8: اللہ تعالیٰ نے تقریبا ہر نبی کو کوئی نہ کوئی معجزہ عطا فرمایا تھا لیکن ان کافروں کا کہنا تھا کہ جس جس معجزے کی ہم فرمائش کرتے جائیں۔ وہ دکھاتے جاؤ۔