Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 14. Ibrahim · Ayah 21

  1. وَ بَرَزُوْا لِلّٰهِ جَمِیْعًا فَقَالَ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ١ؕ قَالُوْا لَوْ هَدٰىنَا اللّٰهُ لَهَدَیْنٰكُمْ١ؕ سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَجَزِعْنَاۤ اَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَّحِیْصٍ۠ع﴿21﴾

    1. وَبَرَزُوْااور وہ حاضر ہونگے
    2. لِلّٰهِاللہ کے آگے
    3. جَمِيْعًاسب
    4. فَقَالَپھر کہیں گے
    5. الضُّعَفٰٓؤُاکمزور (جمع)
    6. لِلَّذِيْنَان لوگوں سے جو
    7. اسْتَكْبَرُوْٓابڑے بنتے تھے
    8. اِنَّا كُنَّابیشک ہم تھے
    9. لَكُمْتمہارے
    10. تَبَعًاتابع
    11. فَهَلْتو کیا
    12. اَنْتُمْتم
    13. مُّغْنُوْنَدفع کرتے ہو
    14. عَنَّاہم سے
    15. مِنْسے
    16. عَذَابِ اللّٰهِاللہ کا عذاب
    17. مِنْ شَيْءٍکسی قدر
    18. قَالُوْاوہ کہیں گے
    19. لَوْاگر
    20. هَدٰىنَاہمیں ہدایت کرتا
    21. اللّٰهُاللہ
    22. لَهَدَيْنٰكُمْالبتہ ہم ہدایت کرتے تمہیں
    23. سَوَآءٌبرابر
    24. عَلَيْنَآہم پر (لیے)
    25. اَجَزِعْنَآخواہ ہم گھبرائیں
    26. اَمْیا
    27. صَبَرْنَاہم صبر کریں
    28. مَا لَنَانہیں ہمارے لیے
    29. مِنْ مَّحِيْصٍکوئی چھٹکارا
Translation · Aasan Quran
اور یہ سب لوگ اللہ کے آگے پیش ہوں گے۔ پھر جو لوگ (دنیا میں) کمزور تھے، وہ بڑائی بگھارنے والوں سے کہیں گے کہ : ہم تو تمہارے پیچھے چلنے والے لوگ تھے، تو کیا اب تم ہمیں اللہ کے عذاب سے بچا لو گے ؟ وہ کہیں گے : اگر اللہ نے ہمیں ہدایت دی ہوتی تو ہم بھی تمہیں ہدایت دے دیتے۔ چاہے ہم چیخیں چلائیں یا صبر کریں، دونوں صورتیں ہمارے لیے برابر ہیں، ہمارے لیے چھٹکارے کا کوئی راستہ نہیں۔