Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 14. Ibrahim · Ayah 22

  1. وَ قَالَ الشَّیْطٰنُ لَمَّا قُضِیَ الْاَمْرُ اِنَّ اللّٰهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَ وَعَدْتُّكُمْ فَاَخْلَفْتُكُمْ١ؕ وَ مَا كَانَ لِیَ عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّاۤ اَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِیْ١ۚ فَلَا تَلُوْمُوْنِیْ وَ لُوْمُوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ مَاۤ اَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُصْرِخِیَّ١ؕ اِنِّیْ كَفَرْتُ بِمَاۤ اَشْرَكْتُمُوْنِ مِنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿22﴾

    1. وَقَالَاور بولا
    2. الشَّيْطٰنُشیطان
    3. لَمَّاجب
    4. قُضِيَفیصلہ ہوگیا
    5. الْاَمْرُامر
    6. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    7. وَعَدَكُمْوعدہ کیا تم سے
    8. وَعْدَ الْحَقِّسچا وعدہ
    9. وَاور
    10. وَعَدْتُّكُمْمیں نے وعدہ کیا تم سے
    11. فَاَخْلَفْتُكُمْپھر میں نے اس کے خلاف کیا تم سے
    12. وَمَااور نہ
    13. كَانَتھا
    14. لِيَمیرا
    15. عَلَيْكُمْتم پر
    16. مِّنْ سُلْطٰنٍکوئی زور
    17. اِلَّآمگر
    18. اَنْیہ کہ
    19. دَعَوْتُكُمْمیں نے بلایا تمہیں
    20. فَاسْتَجَبْتُمْپس تم نے کہا مان لیا
    21. لِيْمیرا
    22. فَلَا تَلُوْمُوْنِيْلہٰذا نہ لگاؤ الزام مجھ پر تم
    23. وَلُوْمُوْٓااور تم الزام لگاؤ
    24. اَنْفُسَكُمْاپنے اوپر
    25. مَآ اَنَانہیں میں
    26. بِمُصْرِخِكُمْفریاد رسی کرسکتا تمہاری
    27. وَمَآاور نہ
    28. اَنْتُمْتم
    29. بِمُصْرِخِيَّفریادرسی کرسکتے ہو میری
    30. اِنِّىْ كَفَرْتُبیشک میں انکار کرتا ہوں
    31. بِمَآاس سے جو
    32. اَشْرَكْتُمُوْنِتم نے شریک بنایا مجھے
    33. مِنْ قَبْلُاس سے قبل
    34. اِنَّبیشک
    35. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    36. لَهُمْان کے لیے
    37. عَذَابٌ اَلِيْمٌدردناک عذاب
Translation · Aasan Quran
اور جب ہر بات کا فیصلہ ہوجائے گا تو شیطان (اپنے ماننے والوں سے) کہے گا : حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا اور میں نے تم سے وعدہ کیا تو اس کی خلاف ورزی کی۔ اور مجھے تم پر اس سے زیادہ کوئی اختیار حاصل نہیں تھا کہ میں نے تمہیں (اللہ کی نافرمانی کی) دعوت دی تو تم نے میری بات مان لی۔ لہذا اب مجھے ملامت نہ کرو۔ بلکہ خود اپنے آپ کو ملامت کرو۔ نہ تمہاری فریاد پر میں تمہاری مدد کرسکتا ہوں، اور نہ میری فریاد پر تم میری مدد کرسکتے ہو۔ تم نے اس سے پہلے مجھے اللہ کا جو شریک مان لیا تھا، (آج) میں نے اس کا انکار کردیا ہے۔ (16) جن لوگوں نے یہ ظلم کیا تھا، ان کے حصے میں تو اب دردناک عذاب ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
16: اللہ تعالیٰ کے ساتھ شیطان کو شریک ماننے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی ایسی ہی اطاعت کی جائے جیسی اللہ تعالیٰ کی کرنی چاہیے۔ شیطان اس وقت کہے گا کہ اب میں تمہارے اس طریق کار کے صحیح ہونے کا انکار کرتا ہوں۔