Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 14. Ibrahim · Ayah 35

  1. وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجْنُبْنِیْ وَ بَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَؕ﴿35﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. قَالَکہا
    3. اِبْرٰهِيْمُابراہیم
    4. رَبِّاے میرے رب
    5. اجْعَلْبنا دے
    6. هٰذَا الْبَلَدَیہ شہر
    7. اٰمِنًاامن کی جگہ
    8. وَّاجْنُبْنِيْاور مجھے دور رکھ
    9. وَبَنِيَّاور میری اولاد
    10. اَنْکہ
    11. نَّعْبُدَہم پرستش کریں
    12. الْاَصْنَامَبت (جمع)
Translation · Aasan Quran
اور یاد کرو وہ وقت جب ابراہیم نے (اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے) کہا تھا کہ : یا رب ! اس شہر کو پر امن بنا دیجیے (24) اور مجھے اور میرے بیٹوں کو اس بات سے بچایے کہ ہم بتوں کی پرستش کریں۔ (25)
Tafseer · Aasan Quran
24: اس سے مراد مکہ مکرمہ کا شہر ہے جہاں حضرت ابراہیم ؑ نے اپنی اہلیہ ہاجرہ ؓ اور اپنے صاحب زادے حضرت اسماعیل ؑ کو اللہ تعالیٰ کے حکم سے چھوڑا تھا، اس وقت یہاں کوئی آبادی نہیں تھی نہ بظاہر زندہ رہنے کا کوئی سامان، لیکن اللہ تعالیٰ نے یہاں پہلے زمزم کا کنواں جاری فرمایا، جسے دیکھ کر قبیلہ جرہم کے لوگ یہاں آکر حضرت ہاجرہ ؓ کی اجازت سے آباد ہوئے اور پھر رفتہ رفتہ یہ ایک شہر بن گیا۔ 25: مکہ مکرمہ کے مشرکین حضرت ابراہیم ؑ کو اپنا بڑا مانتے تھے اس لیے ان آیات میں اللہ تعالیٰ ان کی یہ دعا نقل فرما کر انہیں متنبہ فرما رہے ہیں کہ وہ تو بت پرستی سے اتنے بیزار تھے کہ انہوں نے اپنی اولاد کو اس سے محفوظ رہنے کی دعا مانگی تھی پھر تم لوگوں نے کہاں سے بت پرستی شروع کردی۔