آسان قرآن
Aasan Quran · 14. Ibrahim · Ayah 36
رَبِّ اِنَّهُنَّ اَضْلَلْنَ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ١ۚ فَمَنْ تَبِعَنِیْ فَاِنَّهٗ مِنِّیْ١ۚ وَ مَنْ عَصَانِیْ فَاِنَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴿36﴾
- رَبِّاے میرے رب
- اِنَّهُنَّبیشک وہ
- اَضْلَلْنَانہوں نے گمراہ کیا
- كَثِيْرًابہت
- مِّنَسے
- النَّاسِلوگ
- فَمَنْپس جو۔ جس
- تَبِعَنِيْمیری پیروی کی
- فَاِنَّهٗبیشک وہ
- مِنِّىْمجھ سے
- وَمَنْاور جو۔ جس
- عَصَانِيْمیری نافرمانی کی
- فَاِنَّكَتو بیشک تو
- غَفُوْرٌبخشنے والا
- رَّحِيْمٌنہایت مہربان
Translation · Aasan Quran
میرے پروردگار ! ان بتوں نے لوگوں کی بڑی تعداد کو گمراہ کیا ہے۔ لہذا جو کوئی میری راہ پر چلے، وہ تو میرا ہے، اور جو میرا کہنا نہ مانے، تو (اس کا معاملہ میں آپ پر چھوڑتا ہوں) آپ بہت بخشنے والے بڑے مہربان ہیں۔ (26)
Tafseer · Aasan Quran
26: مطلب یہ ہے کہ اپنی اولاد اور دوسرے لوگوں کو بت پرستی سے بچنے کی تاکید کرتا رہوں گا، پھر جو لوگ میری ان ہدایات پر عمل کریں گے، وہ تو مجھ سے تعلق رکھنے کا دعوی کرسکیں گے، لیکن جو میری بات نہیں مانیں گے، ان کے لئے میں بددعا نہیں کرتا ؛ بلکہ اسکا معاملہ آپ پر چھوڑتا ہوں، آپ غفور رحیم ہیں، اس لئے ان کی مغفرت کا یہ راستہ بھی نکال سکتے ہیں کہ ان کو ہدایت عطا فرمادیں۔