آسان قرآن
Aasan Quran · 14. Ibrahim · Ayah 41
رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠ع﴿41﴾
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- اغْفِرْ لِيْمجھے بخشدے
- وَلِوَالِدَيَّاور میرے ماں باپ کو
- وَلِلْمُؤْمِنِيْنَاور مومنوں کو
- يَوْمَجس دن
- يَقُوْمُقائم ہوگا
- الْحِسَابُحساب
Translation · Aasan Quran
اس دن میری بھی مغفرت فرمائیے میرے والدین کی بھی، (28) اور ان سب کی بھی جو ایمان رکھتے ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
28: یہاں یہ شبہ ہوسکتا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ کا باپ آزر تو کافر تھا اس کے لیے آپ نے مغفرت کی دعا کیسے فرمائی جواب یہ ہے کہ جس وقت یہ دعا فرمائی ہوسکتا ہے کہ اس کے کفر کی حالت میں مرنے کی آپ کو خبر نہ ہوئی ہو۔ لہذا دعا کا مطلب یہ ہوا کہ اس کو ایمان کی توفیق مل جائے۔ جو اس کے لیے مغفرت کا سبب ہو۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس وقت تک آپ کو مشرک باپ کے لیے دعا کرنے سے منع نہ فرمایا گیا ہو۔