آسان قرآن
Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 65
اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ١ؕ وَ كَفٰى بِرَبِّكَ وَكِیْلًا﴿65﴾
- اِنَّبیشک
- عِبَادِيْمیرے بندے
- لَيْسَنہیں
- لَكَتیرا
- عَلَيْهِمْان پر
- سُلْطٰنٌزور۔ غلبہ
- وَكَفٰىاور کافی
- بِرَبِّكَتیرا رب
- وَكِيْلًاکارساز
Translation · Aasan Quran
یقین رکھ کہ جو میرے بندے ہیں، ان پر تیرا کوئی بس نہیں چلے گا۔ (38) اور تیرا پروردگار (ان کی) رکھوالی کے لیے کافی ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
38: میرے بندوں سے مراد مخلص بندے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کی فکر رکھتے ہیں۔