آسان قرآن
Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 7
اِنْ اَحْسَنْتُمْ اَحْسَنْتُمْ لِاَنْفُسِكُمْ١۫ وَ اِنْ اَسَاْتُمْ فَلَهَا١ؕ فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ الْاٰخِرَةِ لِیَسُوْٓءٗا وُجُوْهَكُمْ وَ لِیَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوْهُ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّ لِیُتَبِّرُوْا مَا عَلَوْا تَتْبِیْرًا﴿7﴾
- اِنْاگر
- اَحْسَنْتُمْتم نے بھلائی کی
- اَحْسَنْتُمْتم نے بھلائی کی
- لِاَنْفُسِكُمْاپنی جانوں کے لیے
- وَاِنْاور اگر
- اَسَاْتُمْتم نے برائی کی
- فَلَهَاتو ان کے لیے
- فَاِذَاپھر جب
- جَآءَآیا
- وَعْدُ الْاٰخِرَةِدوسرا وعدہ
- لِيَسُوْٓءٗاکہ وہ بگاڑ دیں
- وُجُوْهَكُمْتمہاری چہرے
- وَلِيَدْخُلُوااور وہ گھس جائیں گے
- الْمَسْجِدَمسجد
- كَمَاجیسے
- دَخَلُوْهُوہ گھسے اس میں
- اَوَّلَ مَرَّةٍپہلی بار
- وَّلِيُتَبِّرُوْااور برباد کر ڈالیں
- مَا عَلَوْاجہاں غلبہ پائیں وہ
- تَتْبِيْرًاپوری طرح برباد
Translation · Aasan Quran
اگر تم اچھے کام کرو گے تو اپنے ہی فائدے کے لیے کرو گے، اور برے کام کرو گے تو بھی وہ تمہارے لیے ہی برا ہوگا۔ چنانچہ جب دوسرے واقعے کی میعاد آئی (تو ہم نے دوسرے دشمنوں کو تم پر مسلط کردیا) تاکہ وہ تمہارے چہروں کو بگاڑ ڈالیں، اور تاکہ وہ مسجد میں اسی طرح داخل ہوں جیسے پہلے لوگ داخل ہوئے تھے، اور جس جس چیز پر ان کا زور چلے، اس کو تہس نہس کر کے رکھ دیں۔ (5)
Tafseer · Aasan Quran
5: بعض حضرات نے تو کہا ہے کہ اس دوسرے دشمن سے مراد انتیو کس ایپی فانیوس ہے جس نے حضرت عیسیٰ ؑ کی تشریف آوری سے کچھ پہلے دوبارہ بیت المقدس پر حملہ کرکے یہودیوں کا قتل عام کیا تھا، اور بعض حضرات نے کہا ہے کہ اس سے مراد حضرت عیسیٰ ؑ کے رفع آسمانی کے بعد روم کے شاہ طیطوس کا حملہ ہے، اگرچہ بنی اسرائیل پر مختلف زمانوں میں بہت سے دشمن مسلط رہے ہیں، لیکن ان دو دشمنوں کا ذکر اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر اس لئے فرمایا ہے کہ ان کے حملوں میں انہیں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، اور ان میں سے پہلا دشمن یعنی بخت نصر ان پر اس وقت مسلط کیا گیا جب انہوں نے حضرت موسیٰ ؑ کی شریعت کی خلاف ورزی کی، اور دوسرا دشمن اس وقت مسلط کیا گیا جب انہوں نے حضرت عیسیٰ ؑ کی مخالفت کی اور آگے یہ فرمایا گیا ہے کہ اگر تم حضرت محمد ﷺ کی مخالفت کروگے تو تمہارے ساتھ ویسا ہی سلوک دوبارہ کیا جائے گا۔