Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 79

  1. وَ مِنَ الَّیْلِ فَتَهَجَّدْ بِهٖ نَافِلَةً لَّكَ١ۖۗ عَسٰۤى اَنْ یَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا﴿79﴾

    1. وَمِنَاور کچھ حصہ
    2. الَّيْلِرات
    3. فَتَهَجَّدْسو بیدار رہیں
    4. بِهٖاس (قرآن) کے ساتھ
    5. نَافِلَةًنفل (زائد)
    6. لَّكَتمہارے لیے
    7. عَسٰٓيقریب
    8. اَنْ يَّبْعَثَكَکہ تمہیں کھڑا کرے
    9. رَبُّكَتمہارا رب
    10. مَقَامًا مَّحْمُوْدًامقام محمود
Translation · Aasan Quran
اور رات کے کچھ حصے میں تہجد پڑھا کرو جو تمہارے لیے ایک اضافی عبادت ہے۔ (45) امید ہے کہ تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود تک پہنچائے گا۔ (46)
Tafseer · Aasan Quran
45: اضافی عبادت کا مطلب بعض مفسرین نے یہ بیان فرمایا ہے کہ یہ نماز آنحضرت ﷺ پر اضافی طور پر فرض تھی، عام مسلمانوں کے لئے فرض نہیں تھی اور بعض مفسرین نے اضافی عبادت کا مطلب یہ لیا ہے کہ وہ دوسرے مسلمانوں کی طرح آنحضرت ﷺ کے لئے بھی نفلی عبادت ہے۔ 46: مقام محمود کے لفظی معنی قابل تعریف مقام، اور احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد آنحضرت ﷺ کا وہ منصب ہے جس کے تحت آپ کو شفاعت کا حق دیا جائے گا۔