Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 80

  1. وَ قُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا﴿80﴾

    1. وَقُلْاور کہیں
    2. رَّبِّاے میرے رب
    3. اَدْخِلْنِيْمجھے داخل کر
    4. مُدْخَلَداخل کرنا
    5. صِدْقٍسچا
    6. وَّاَخْرِجْنِيْاور مجھے نکال
    7. مُخْرَجَنکالنا
    8. صِدْقٍسچا
    9. وَّاجْعَلْاور عطا کر
    10. لِّيْمیرے لیے
    11. مِنْ لَّدُنْكَاپنی طرف سے
    12. سُلْطٰنًاغلبہ
    13. نَّصِيْرًامدد دینے والا
Translation · Aasan Quran
اور یہ دعا کرو کہ : یا رب ! مجھے جہاں داخل فرما اچھائی کے ساتھ داخل فرما، اور جہاں سے نکال اچھائی کے ساتھ نکال، اور مجھے خاص اپنے پاس سے ایسا اقتدار عطا فرما جس کے ساتھ (تیری) مدد ہو۔ (47)
Tafseer · Aasan Quran
47: یہ آیت اس وقت نازل ہوئی تھی جب آنحضرت ﷺ کو مکہ مکرمہ سے ہجرت کرکے مدینہ منورہ کو اپنا مستقر قرار دینے کا حکم ہوا تھا، اس وقت آپ کو یہ دعا مانگنے کی تلقین فرمائی گئی تھی اور اس میں داخل کرنے سے مدینہ منورہ میں داخل کرنا اور نکالنے سے مکہ مکرمہ سے نکالنا مراد ہے، لیکن الفاظ عام ہیں اس لئے یہ دعا ہر اس موقع پر کی جاسکتی ہے جب کوئی کسی نئی جگہ جانے یا نیا کام شروع کرنے کا ارادہ کررہا ہو۔