آسان قرآن
Aasan Quran · 17. Al-Israa · Ayah 81
وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُ١ؕ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا﴿81﴾
- وَقُلْاور کہ دیں آپ
- جَآءَآیا
- الْحَقُّحق
- وَزَهَقَاور نابود ہوگیا
- الْبَاطِلُباطل
- اِنَّبیشک
- الْبَاطِلَباطل
- كَانَہے ہی
- زَهُوْقًامٹنے والا
Translation · Aasan Quran
اور کہو کہ : حق آن پہنچا، اور باطل مٹ گیا، اور یقینا باطل ایسی ہی چیز ہے جو مٹنے والی ہے۔ (48)
Tafseer · Aasan Quran
48: اس آیت کریمہ میں یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ حق یعنی اسلام اور مسلمانوں کو غلبہ نصیب ہونے والا ہے، چنانچہ جب آنحضرت ﷺ نے مکہ مکرمہ فتح کرلیا اور حرم میں داخل ہو کر کعبے میں بنے ہوئے بت گرائے تو اس وقت آپ کی زبان مبارک پر یہی آیات تھیں۔