آسان قرآن
Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 110
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ١ۚ فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠ع﴿110﴾
- قُلْفرما دیں
- اِنَّمَآ اَنَااس کے سوا نہیں میں
- بَشَرٌبشر
- مِّثْلُكُمْتم جیسا
- يُوْحٰٓىوحی کی جاتی ہے
- اِلَيَّمیری طرف
- اَنَّمَآفقط
- اِلٰهُكُمْتمہارا معبود
- اِلٰهٌمعبود
- وَّاحِدٌواحد
- فَمَنْسو جو
- كَانَہو
- يَرْجُوْاامید رکھتا ہے
- لِقَآءَملاقات
- رَبِّهٖاپنا رب
- فَلْيَعْمَلْتو اسے چاہیے کہ وہ عمل کرے
- عَمَلًاعمل
- صَالِحًااچھے
- وَّاور
- لَا يُشْرِكْوہ شریک نہ کرے
- بِعِبَادَةِعبادت میں
- رَبِّهٖٓاپنا رب
- اَحَدًاکسی کو
Translation · Aasan Quran
کہہ دو کہ : میں تو تمہی جیسا ایک انسان ہوں (البتہ) مجھ پر یہ وحی آتی ہے کہ تم سب کا خدا بس ایک خدا ہے۔ لہذا جس کسی کو اپنے مالک سے جاملنے کی امید ہو، اسے چاہیے کہ وہ نیک عمل کرے، اور اپنے مالک کی عبادت میں کسی اور کو شریک نہ ٹھہرائے۔