Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 17

  1. وَ تَرَى الشَّمْسَ اِذَا طَلَعَتْ تَّزٰوَرُ عَنْ كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْیَمِیْنِ وَ اِذَا غَرَبَتْ تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَ هُمْ فِیْ فَجْوَةٍ مِّنْهُ١ؕ ذٰلِكَ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ وَلِیًّا مُّرْشِدًا۠ع﴿17﴾

    1. وَتَرَىاور تم دیکھو گے
    2. الشَّمْسَسورج (دھوپ)
    3. اِذَاجب
    4. طَلَعَتْوہ نکلتی ہے
    5. تَّزٰوَرُبچ کر جاتی ہے
    6. عَنْسے
    7. كَهْفِهِمْان کا غار
    8. ذَاتَ الْيَمِيْنِدائیں طرف
    9. وَاِذَااور جب
    10. غَرَبَتْوہ ڈھل جاتی ہے
    11. تَّقْرِضُهُمْان سے کترا جاتی ہے
    12. ذَاتَ الشِّمَالِبائیں طرف
    13. وَهُمْاور وہ
    14. فِيْمیں
    15. فَجْوَةٍکھلی جگہ
    16. مِّنْهُاس (غار) کی
    17. ذٰلِكَیہ
    18. مِنْسے
    19. اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی نشانیاں
    20. مَنْجو۔ جسے
    21. يَّهْدِہدایت دے
    22. اللّٰهُاللہ
    23. فَهُوَ الْمُهْتَدِپس وہ ہدایت یافتہ
    24. وَمَنْاور جو۔ جس
    25. يُّضْلِلْوہ گمراہ کرے
    26. فَلَنْ تَجِدَپس تو ہرگز نہ پائے گا
    27. لَهٗاس کے لیے
    28. وَلِيًّاکوئی رفیق
    29. مُّرْشِدًاسیدھی راہ دکھانے والا
Translation · Aasan Quran
اور (وہ غار ایسا تھا کہ) تم سورج کو نکلتے وقت دیکھتے تو وہ ان کے غار سے دائیں طرف ہٹ کر نکل جاتا، اور جب غروب ہوتا تو ان سے بائیں طرف کترا کر چلا جاتا، (9) اور وہ اس غار کے ایک کشادہ حصے میں (سوئے ہوئے) تھے۔ یہ سب کچھ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ (10) جسے اللہ ہدایت دیدے، وہی ہدایت پاتا ہے، اور جسے وہ گمراہ کردے اس کا تمہیں ہرگز کوئی مددگار نہیں مل سکتا جو اسے راستے پر لائے۔
Tafseer · Aasan Quran
9: اس غار کا محل وقوع کچھ ایسا تھا کہ اس میں دھوپ نہیں آتی تھی۔ طلوع آفتاب کے وقت سورج اس کی دائیں جانب ہٹ کر نکل جاتا تھا اور غروب کے وقت بائیں جانب اور اس طرح یہ لوگ دھوپ کی تپش سے محفوظ بھی رہے اور اس سے ان کے جسم اور کپڑے بھی خراب نہیں ہوئے اور دھوپ کے قریب سے گذرنے کی وجہ سے گرمی کے فوائد بھی حاصل ہوتے رہے۔ 10: یعنی ان لوگوں کا اس غار میں پناہ لینا، اتنے لمبے عرصے تک سوتے رہنا اور دھوپ سے محفوظ رہنا، یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور حکمت کی نشانی تھی۔