Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 27

  1. وَ اتْلُ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ١ؕۚ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ١۫ۚ وَ لَنْ تَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًا﴿27﴾

    1. وَاتْلُاور آپ پڑھیں
    2. مَآ اُوْحِيَجو وحی کی گئی
    3. اِلَيْكَآپ کی طرف
    4. مِنْسے
    5. كِتَابِکتاب
    6. رَبِّكَآپ کا رب
    7. لَا مُبَدِّلَنہیں کوئی بدلنے والا
    8. لِكَلِمٰتِهٖاس کی باتوں کو
    9. وَاور
    10. لَنْ تَجِدَتم ہرگز نہ پاؤگے
    11. مِنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
    12. مُلْتَحَدًاکوئی پناہ گاہ
Translation · Aasan Quran
اور (اے پیغمبر) تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے وحی کے ذریعے جو کتاب بھیجی گئی ہے، اسے پڑھ کر سنادو۔ کوئی نہیں ہے جو اس کی باتوں کو بدل سکے، اور اسے چھوڑ کر تمہیں ہرگز پناہ کی جگہ نہیں مل سکتی۔ (21)
Tafseer · Aasan Quran
21: آنحضرت ﷺ سے یہ خطاب در حقیقت ان کافروں کو سنانے کے لئے ہے جو آپ سے یہ مطالبہ کیا کرتے تھے کہ آپ اس قرآن میں ہماری خواہش اور عقیدے کے مطابق تبدیلیاں کرلیں تو ہم آپ کو ماننے کے لئے تیار ہیں، ان کا یہ مطالبہ پیچھے سورة یونس (10۔ 15) میں گزرچکا ہے، یہاں فرمایا جارہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کلام میں تبدیلی کرنے کا کسی کو اختیار نہیں، اور اگر کوئی ایسا کرے تو اسے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچنے کے لئے کوئی پناہ گاہ میسر نہیں آسکتی۔