آسان قرآن
Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 29
وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ١۫ فَمَنْ شَآءَ فَلْیُؤْمِنْ وَّ مَنْ شَآءَ فَلْیَكْفُرْ١ۙ اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ نَارًا١ۙ اَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا١ؕ وَ اِنْ یَّسْتَغِیْثُوْا یُغَاثُوْا بِمَآءٍ كَالْمُهْلِ یَشْوِی الْوُجُوْهَ١ؕ بِئْسَ الشَّرَابُ١ؕ وَ سَآءَتْ مُرْتَفَقًا﴿29﴾
- وَقُلِاور کہ دیں
- الْحَقُّحق
- مِنْسے
- رَّبِّكُمْتمہارا رب
- فَمَنْپس جو
- شَآءَچاہے
- فَلْيُؤْمِنْسو ایمان لائے
- وَّمَنْاور جو
- شَآءَچاہے
- فَلْيَكْفُرْسو کفر کرے (نہ مانے)
- اِنَّآبیشک ہم
- اَعْتَدْنَاہم نے تیار کیا
- لِلظّٰلِمِيْنَظالموں کے لیے
- نَارًاآگ
- اَحَاطَگھیر لیں گی
- بِهِمْانہیں
- سُرَادِقُهَااس کی قناتیں
- وَاِنْ يَّسْتَغِيْثُوْااور اگر وہ فریاد کریں گے
- يُغَاثُوْاوہ داد رسی کیے جائینگے
- بِمَآءٍپانی سے
- كَالْمُهْلِپگھلے ہوئے تانبے کی مانند
- يَشْوِيوہ بھون ڈالے گا
- الْوُجُوْهَمنہ (جمع)
- بِئْسَ الشَّرَابُبرا ہے پینا (مشروب)
- وَسَآءَتْاور بری ہے
- مُرْتَفَقًاآرام گاہ
Translation · Aasan Quran
اور کہہ دو کہ : حق تو تمہارے رب کی طرف سے آچکا ہے۔ اب جو چاہے ایمان لے آئے اور جو چاہے کفر اختیار کرے۔ (23) ہم نے بیشک (ایسے) ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیرے میں لے لیں گی، اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد کا جواب ایسے پانی سے دیا جائے گا جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا، (اور) چہروں کو بھون کر رکھ دے گا۔ کیسا بدترین پانی، اور کیسی بری آرام گاہ !۔
Tafseer · Aasan Quran
23: یعنی حق کے واضح ہوجانے کے بعد دنیا میں کسی کو ایمان لانے پر زبردستی مجبور نہیں کیا جاسکتا، البتہ جو شخص ایمان نہیں لائے گا، اس کو آخرت میں بیشک ایک خوفناک عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔