Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 45

  1. وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا كَمَآءٍ اَنْزَلْنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخْتَلَطَ بِهٖ نَبَاتُ الْاَرْضِ فَاَصْبَحَ هَشِیْمًا تَذْرُوْهُ الرِّیٰحُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ مُّقْتَدِرًا﴿45﴾

    1. وَاضْرِبْاور بیان کردیں
    2. لَهُمْان کے لیے
    3. مَّثَلَمثال
    4. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    5. كَمَآءٍجیسے پانی
    6. اَنْزَلْنٰهُہم نے اس کو اتارا
    7. مِنَسے
    8. السَّمَآءِآسمان
    9. فَاخْتَلَطَپس مل جل گیا
    10. بِهٖاس سے ذریعہ
    11. نَبَاتُ الْاَرْضِزمین کی نباتات (سبزہ)
    12. فَاَصْبَحَوہ پھر ہوگیا
    13. هَشِيْمًاچورا چورا
    14. تَذْرُوْهُاڑاتی ہے اس کو
    15. الرِّيٰحُہوا (جمع)
    16. وَكَانَاور ہے
    17. اللّٰهُاللہ
    18. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر شے پر
    19. مُّقْتَدِرًابڑی قدرت رکھنے والا
Translation · Aasan Quran
اور ان لوگوں سے دنیوی زندگی کی یہ مثال بھی بیان کردو کہ وہ ایسی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا، تو اس سے زمین کا سبزہ خوب گھنا ہوگیا، پھر وہ ایسا ریزہ ریزہ ہوا کہ اسے ہوائیں اڑا لے جاتی ہیں۔ (25) اور اللہ ہر چیز پر مکمل قدرت رکھتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
25: جس طرح یہ سبزہ ناپائیدار ہے کہ شروع میں اس کی خوب بہار نظر آتی ہے لیکن آخر کار وہ چورا چورا ہو کر ہوا میں بکھر جاتا ہے، اسی طرح دنیوی زندگی بھی شروع میں بڑی خوبصورت اور بارونق معلوم ہوتی ہے، لیکن انجام کار وہ فنا ہوجانے والی ہے۔