آسان قرآن
Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 50
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ كَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ اَمْرِ رَبِّهٖ١ؕ اَفَتَتَّخِذُوْنَهٗ وَ ذُرِّیَّتَهٗۤ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِیْ وَ هُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ١ؕ بِئْسَ لِلظّٰلِمِیْنَ بَدَلًا﴿50﴾
- وَاِذْاور جب
- قُلْنَاہم نے کہا
- لِلْمَلٰٓئِكَةِفرشتوں سے
- اسْجُدُوْاتم سجدہ کرو
- لِاٰدَمَآدم کو
- فَسَجَدُوْٓاتو انہوں نے سجدہ کیا
- اِلَّآسوائے
- اِبْلِيْسَابلیس
- كَانَوہ تھا
- مِنَسے
- الْجِنِّجن
- فَفَسَقَوہ (باہر) نکل گیا
- عَنْسے
- اَمْرِ رَبِّهٖاپنے رب کا حکم
- اَفَتَتَّخِذُوْنَهٗسو تم کیا اس کو بناتے ہو
- وَذُرِّيَّتَهٗٓاور اس کی اولاد
- اَوْلِيَآءَدوست (جمع)
- مِنْ دُوْنِيْمیرے سوائے
- وَهُمْاور وہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- عَدُوٌّدشمن
- بِئْسَبرا ہے
- لِلظّٰلِمِيْنَظالموں کے لیے
- بَدَلًابدل
Translation · Aasan Quran
اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے فرشتوں سے کہا تھا کہ : آدم کے آگے سجدہ کرو۔ چنانچہ سب نے سجدہ کیا، سوائے ابلیس کے (29) وہ جنات میں سے تھا، چنانچہ اس نے اپنے رب کے حکم کی نافرمانی کی۔ کیا پھر بھی تم میرے بجائے اسے اور اس کی ذریت کو اپنا رکھوالا بناتے ہو۔ حالانکہ وہ سب تمہارے دشمن ہیں ؟ (اللہ تعالیٰ کا) کتنا برا متبادل ہے جو ظالموں کو ملا ہے۔ (30)
Tafseer · Aasan Quran
29: تفصیل کے لیے دیکھئے سورة بقرہ آیت 31 تا 36 اور ان آیات کے حواشی
30: یعنی اللہ تعالیٰ کے بدلے ان ظالموں نے کتنا برا رکھوالا چنا ہے۔