آسان قرآن
Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 51
مَاۤ اَشْهَدْتُّهُمْ خَلْقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ لَا خَلْقَ اَنْفُسِهِمْ١۪ وَ مَا كُنْتُ مُتَّخِذَ الْمُضِلِّیْنَ عَضُدًا﴿51﴾
- مَآنہیں
- اَشْهَدْتُّهُمْحاضر کیا میں نے انہیں
- خَلْقَپیدا کرنا
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- وَلَا خَلْقَنہ پیدا کرنا
- اَنْفُسِهِمْان کی جانیں (خود وہ)
- وَمَا كُنْتُاور میں نہیں
- مُتَّخِذَبنانے والا
- الْمُضِلِّيْنَگمراہ کرنے والے
- عَضُدًابازو
Translation · Aasan Quran
میں نے نہ آسمانوں اور زمین کی تخلیق کے وقت ان کو حاضر کیا تھا، نہ خود ان کو پیدا کرتے وقت، (31) اور میں ایسا نہیں ہوں کہ گمراہ کرنے والوں کو دست وبازو بناؤں۔
Tafseer · Aasan Quran
31: یعنی جن شیاطین کو ان کافروں نے اپنا سرپرست بنا رکھا ہے، ان کو میں نے تخلیق کائنات کا منظر دکھانے کے لیے یا ان سے مدد لینے کے لیے نہیں بلایا تھا کہ وہ تخلیق کے اسرار سے واقف ہوتے۔ لیکن کافروں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یہ شیاطین تمام حقائق کو جانتے ہیں، چنانچہ ان کے بہکائے میں آکر اللہ تعالیٰ کے ساتھ ان کو یا جن کو وہ کہیں، خدائی کا شریک قرار دیتے ہیں۔