آسان قرآن
Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 52
وَ یَوْمَ یَقُوْلُ نَادُوْا شُرَكَآءِیَ الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ فَدَعَوْهُمْ فَلَمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَهُمْ وَ جَعَلْنَا بَیْنَهُمْ مَّوْبِقًا﴿52﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يَقُوْلُوہ فرمائے گا
- نَادُوْابلاؤ
- شُرَكَآءِيَمیرے شریک (جمع)
- الَّذِيْنَاور وہ جنہیں
- زَعَمْتُمْتم نے گمان کیا
- فَدَعَوْهُمْپس وہ انہیں پکاریں گے
- فَلَمْ يَسْتَجِيْبُوْاتو وہ جواب نہ دیں گے
- لَهُمْانہیں
- وَجَعَلْنَااور ہم بنادیں گے
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- مَّوْبِقًاہلاکت کی جگہ
Translation · Aasan Quran
اور اس دن کا دھیان کرو جب اللہ (ان مشرکوں سے) کہے گا کہ : ذرا پکارو ان کو جنہیں تم نے میری خدائی میں شریک سمجھ رکھا تھا۔ چنانچہ وہ پکاریں گے، لیکن وہ ان کو کوئی جواب نہیں دیں گے، اور ہم ان کے درمیان ایک مہلک آڑ حائل کردیں گے۔