آسان قرآن
Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 65
فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَاۤ اٰتَیْنٰهُ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَ عَلَّمْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًا﴿65﴾
- فَوَجَدَاپھر دونوں نے پایا
- عَبْدًاایک بندہ
- مِّنْسے
- عِبَادِنَآہمارے بندے
- اٰتَيْنٰهُہم نے دی اسے
- رَحْمَةًرحمت
- مِّنْسے
- عِنْدِنَااپنے پاس
- وَعَلَّمْنٰهُاور ہم نے علم دیا اسے
- مِنْ لَّدُنَّااپنے پاس سے
- عِلْمًاعلم
Translation · Aasan Quran
تب انہیں ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ ملا جس کو ہم نے اپنی خصوصی رحمت سے نوازا تھا، اور خاص اپنی طرف سے ایک علم سکھایا تھا۔ (36)
Tafseer · Aasan Quran
36: صحیح بخاری کی حدیث کے مطابق یہ حضرت خضر ؑ تھے، جب حضرت موسیٰ ؑ اس چٹان کے پاس واپس پہنچے تو وہاں وہ چادر اوڑھے ہوئے لیٹے نظر آئے۔ اور ان کو جس خصوصی علم کے سکھانے کا ذکر فرمایا گیا ہے، اس سے مراد تکوینیات کا علم ہے جس کی تشریح اس واقعے کے آخر میں آرہی ہے۔