Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 90

  1. حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلٰى قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَلْ لَّهُمْ مِّنْ دُوْنِهَا سِتْرًاۙ﴿90﴾

    1. حَتّٰٓيیہاں تک کہ
    2. اِذَا بَلَغَجب وہ پہنچا
    3. مَطْلِعَطلوع ہونے کا مقام
    4. الشَّمْسِسورج
    5. وَجَدَهَااس نے اس کو پایا
    6. تَطْلُعُطلوع کر رہا ہے
    7. عَلٰي قَوْمٍایک قوم پر
    8. لَّمْ نَجْعَلْہم نے نہیں بنایا
    9. لَّهُمْان کے لیے
    10. مِّنْ دُوْنِهَااس کے آگے
    11. سِتْرًاکوئی پردہ
Translation · Aasan Quran
یہاں تک کہ جب وہ سورج کے طلوع ہونے کی جگہ پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ وہ ایک ایسی قوم پر طلوع ہورہا ہے جسے ہم نے اس (کی دھوپ) سے بچنے کے لیے کوئی اوٹ مہیا نہیں کی تھی۔ (46)
Tafseer · Aasan Quran
46: یہ ذوالقرنین کے دوسرے سفر کا ذکر ہے، اس سفر میں وہ دنیا کی انتہائی مشرقی آبادی تک جا پہنچے تھے، یہاں کچھ غیر متمدن لوگ رہتے تھے، ان میں مکان بنانے اور چھتیں ڈالنے کا دستور نہیں تھا، سب کھلے میدان میں رہتے تھے، اس لئے دھوپ سے بچاؤ کے لئے کوئی اوٹ نہیں تھی، بلکہ سورج کی کرنیں ان پر براہ راست پڑتی تھیں۔