Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 96

  1. اٰتُوْنِیْ زُبَرَ الْحَدِیْدِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا سَاوٰى بَیْنَ الصَّدَفَیْنِ قَالَ انْفُخُوْا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَعَلَهٗ نَارًا١ۙ قَالَ اٰتُوْنِیْۤ اُفْرِغْ عَلَیْهِ قِطْرًاؕ﴿96﴾

    1. اٰتُوْنِيْمجھے لادو تم
    2. زُبَرَ الْحَدِيْدِلوہے کے تختے
    3. حَتّٰىیہانتک کہ
    4. اِذَاجب
    5. سَاوٰىاس نے برابر کردیا
    6. بَيْنَدرمیان
    7. الصَّدَفَيْنِدونوں پہاڑ
    8. قَالَاس نے کہا
    9. انْفُخُوْادھونکو
    10. حَتّٰىیہانتک کہ
    11. اِذَا جَعَلَهٗجب اسے کردیا
    12. نَارًاآگ
    13. قَالَاس نے کہا
    14. اٰتُوْنِيْٓلے آؤ میرے پاس
    15. اُفْرِغْمیں ڈالوں
    16. عَلَيْهِاس پر
    17. قِطْرًاپگھلا ہوا تانبہ
Translation · Aasan Quran
مجھے لوہے کی چادریں لادو، یہاں تک کہ جب انہوں نے (درمیانی خلا کو پاٹ کر) دونوں پہاڑی سروں کو ایک دوسرے سے ملا دیا تو کہا کہ : اب آگ دہکاؤ، (49) یہاں تک کہ جب اس (دیوار) کو لال انگارا کردیا تو کہا کہ : پگھلا ہوا تانبا لاؤ، اب میں اس پر انڈیلوں گا۔
Tafseer · Aasan Quran
49: ذوالقرنین نے پہلے لوہے کی بڑی بڑی چادریں پہاڑوں کے درمیان رکھ کر درے کو پاٹ دیا، پھر ان چادروں کو آگ سے گرم کرکے ان پر پگھلا ہوا تانبہ ڈالا، تاکہ وہ چادروں کی درمیانی درازوں میں جاکر بیٹھ جائے اور اس طرح یہ دیوار نہایت مضبوط بن گئی۔