آسان قرآن
Aasan Quran · 19. Maryam · Ayah 12
یٰیَحْیٰى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍ١ؕ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحُكْمَ صَبِیًّاۙ﴿12﴾
- يٰيَحْيٰىاے یحییٰ
- خُذِپکڑو (تھام لو)
- الْكِتٰبَکتاب
- بِقُوَّةٍمضبوطی سے
- وَاٰتَيْنٰهُاور ہم نے اسے دی
- الْحُكْمَنبوت۔ دانائی
- صَبِيًّابچپن سے
Translation · Aasan Quran
(پھر جب یحی پیدا ہو کر بڑے ہوگئے تو ہم نے ان سے فرمایا) اے یحی ! کتاب کو مضبوطی سے تھام لو۔ (8) اور ہم نے بچپن ہی میں ان کو دانائی بھی عطا کردی تھی۔
Tafseer · Aasan Quran
8: کتاب سے مراد تورات ہے، اور مضبوطی کے ساتھ تھامنے کا مطلب یہ ہے کہ اس پر خود بھی پورا پورا عمل کرو۔ اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرو۔