آسان قرآن
Aasan Quran · 19. Maryam · Ayah 23
فَاَجَآءَهَا الْمَخَاضُ اِلٰى جِذْعِ النَّخْلَةِ١ۚ قَالَتْ یٰلَیْتَنِیْ مِتُّ قَبْلَ هٰذَا وَ كُنْتُ نَسْیًا مَّنْسِیًّا﴿23﴾
- فَاَجَآءَهَاپھر اسے لے آیا
- الْمَخَاضُدردِ زہ
- اِلٰىطرف
- جِذْعِجڑ
- النَّخْلَةِکھجور کا درخت
- قَالَتْوہ بولی
- يٰلَيْتَنِيْاے کاش میں
- مِتُّمرچکی ہوتی
- قَبْلَ ھٰذَااس سے قبل
- وَكُنْتُاور میں ہوجاتی
- نَسْيًا مَّنْسِيًّابھولی بسری
Translation · Aasan Quran
پھر زچگی کے درد نے انہیں ایک کھجور کے درخت کے پاس پہنچا دیا۔ وہ کہنے لگیں : کاش کہ میں اس سے پہلے ہی مرگئی ہوتی، اور مر کر بھولی بسری ہوجاتی۔ (12)
Tafseer · Aasan Quran
12: ایک پاکباز عورت کو کنوارے پن میں بچہ پیدا ہونے کے تصور سے جو بےچینی ہوسکتی ہے، وہ ظاہر ہے۔ اگرچہ عام حالات میں موت کی تمنا کرنا منع ہے، لیکن کسی دینی نقصان کے اندیشے سے ایسی تمنا منع نہیں۔ اور ایسا لگتا ہے کہ شدید بےچینی کے عالم میں حضرت مریم (علیہا السلام) کو فرشتے کی دی ہوئی بشارتوں کی طرف وقتی طور سے دھیان نہیں رہا۔ اس لیے بےساختہ یہ کلمات زبان سے نکلے۔