آسان قرآن
Aasan Quran · 19. Maryam · Ayah 27
فَاَتَتْ بِهٖ قَوْمَهَا تَحْمِلُهٗ١ؕ قَالُوْا یٰمَرْیَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَیْئًا فَرِیًّا﴿27﴾
- فَاَتَتْ بِهٖپھر وہ اسے لیکر آئی
- قَوْمَهَااپنی قوم
- تَحْمِلُهٗاسے اٹھائے ہوئے
- قَالُوْاوہ بولے
- يٰمَرْيَمُاے مریم
- لَقَدْ جِئْتِتو لائی ہے
- شَيْئًاشے
- فَرِيًّابری (غضب کی)
Translation · Aasan Quran
پھر وہ اس بچے کو اٹھائے ہوئے اپنی قوم کے پاس آئیں (15) وہ کہنے لگے کہ : مریم تم نے تو بڑا غضب ڈھا دیا۔
Tafseer · Aasan Quran
15: بچے کی پیدائش کے بعد حضرت مریم (علیہا السلام) پوری طرح مطمئن ہوچکی تھیں کہ جس اللہ تعالیٰ نے یہ بچہ اپنی خاص قدرت سے پیدا فرمایا ہے، وہی ان کی براءت بھی ظاہر فرمائے گا، اس لیے اب اطمینان کے ساتھ خود ہی بچے کو لے کر لوگوں کے سامنے تشریف لے گئیں