آسان قرآن
Aasan Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 108
یَوْمَئِذٍ یَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِیَ لَا عِوَجَ لَهٗ١ۚ وَ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا هَمْسًا﴿108﴾
- يَوْمَئِذٍاس دن
- يَّتَّبِعُوْنَوہ سب پیچھے چلیں گے
- الدَّاعِيَایک پکارنے والا
- لَا عِوَجَنہیں کوئی کجی
- لَهٗاس کے لیے
- وَخَشَعَتِاور پست ہوجائیں گی
- الْاَصْوَاتُآوازیں
- لِلرَّحْمٰنِاللہ کیلئے۔ سامنے
- فَلَا تَسْمَعُپس تو نہ سنے گا
- اِلَّامگر (صرف)
- هَمْسًاآہستہ آواز
Translation · Aasan Quran
ان دن سب کے سب منادی کے پیچھے اس طرح چلے آئیں گے کہ اس کے سامنے کوئی ٹیڑھ نہیں دکھا سکیں گے۔ اور خدائے رحمن کے آگے تمام آوازیں دب کر رہ جائیں گی، چنانچہ تمہیں پاؤں کی سرسراہٹ کے سوا کچھ سنائی نہیں دے گا۔