Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 130

  1. فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوْبِهَا١ۚ وَ مِنْ اٰنَآئِ الَّیْلِ فَسَبِّحْ وَ اَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضٰى﴿130﴾

    1. فَاصْبِرْپس صبر کریں
    2. عَلٰيپر
    3. مَا يَقُوْلُوْنَجو وہ کہتے ہیں
    4. وَسَبِّحْاور تسبیح کریں
    5. بِحَمْدِتعریف کے ساتھ
    6. رَبِّكَاپنا رب
    7. قَبْلَپہلے
    8. طُلُوْعِ الشَّمْسِطلوعِ آفتاب
    9. وَقَبْلَاور پہلے
    10. غُرُوْبِهَااس کے غروب
    11. وَمِنْاور کچھ
    12. اٰنَآئِ الَّيْلِرات کی گھڑیاں
    13. فَسَبِّحْپس تسبیح کریں
    14. وَاَطْرَافَاور کنارے
    15. النَّهَارِدن
    16. لَعَلَّكَتاکہ تم
    17. تَرْضٰىخوش ہوجاؤ
Translation · Aasan Quran
لہذا (اے پیغمبر) یہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں، تم ان پر صبر کرو، اور سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب سے پہلے اپنے رب کی تسبیح اور حمد کرتے رہو، اور رات کے اوقات میں بھی تسبیح کرو، اور دن کے کناروں میں بھی، تاکہ تم خوش ہوجاؤ۔ (56)
Tafseer · Aasan Quran
56: نبی کریم ﷺ کو تسلی دی جا رہی ہے کہ یہ لوگ آپ کے خلاف جو بےہودہ باتیں کرتے ہیں، ان کا جواب دینے کے بجائے ان پر صبر کرتے رہیے، اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تقدیس میں لگے رہئے جس کا بہترین طریقہ نماز پڑھنا ہے، چنانچہ سورج نکلنے سے پہلے فجر کی نماز اور غروب سے پہلے عصر کی نماز اور رات میں عشاء اور تہجد کی نماز اور دن کے کناروں پر مغرب کی نماز کا اہتمام کرتے رہئے۔ اس طرز عمل کا نتیجہ یہ ہوگا کہ بالآخر آپ خوش ہوجائیں گے، ایک تو اس لیے کہ اس پر آپ کو جو اجر ملنے والا ہے، وہ انتہائی عظیم الشان ہے، اور دوسرے یہی طرز عمل آخر کار دشمنوں پر آپ کی فتح کا ضامن ہے، اور تیسرے اس لیے کہ آپ کو امت کی شفاعت کا مقام حاصل ہوگا تو امت کی نجات سے آپ کو خوشی ہوگی۔