آسان قرآن
Aasan Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 86
فَرَجَعَ مُوْسٰۤى اِلٰى قَوْمِهٖ غَضْبَانَ اَسِفًا١ۚ۬ قَالَ یٰقَوْمِ اَلَمْ یَعِدْكُمْ رَبُّكُمْ وَعْدًا حَسَنًا١ؕ۬ اَفَطَالَ عَلَیْكُمُ الْعَهْدُ اَمْ اَرَدْتُّمْ اَنْ یَّحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَخْلَفْتُمْ مَّوْعِدِیْ﴿86﴾
- فَرَجَعَپس لوٹا
- مُوْسٰٓىموسیٰ
- اِلٰى قَوْمِهٖاپنی قوم
- غَضْبَانَغصہ مٰں بھرا ہوا
- اَسِفًاافسوس کرتا
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اَلَمْ يَعِدْكُمْکیا تم سے وعدہ نہیں کیا تھا
- رَبُّكُمْتمہارا رب
- وَعْدًا حَسَنًااچھا وعدہ
- اَفَطَالَکیا طویل ہوگئی
- عَلَيْكُمُتم پر
- الْعَهْدُمدت
- اَمْ اَرَدْتُّمْیا تم نے چاہا
- اَنْ يَّحِلَّکہ اترے
- عَلَيْكُمْتم پر
- غَضَبٌغضب
- مِّنْسے۔ کا
- رَّبِّكُمْتمہارا رب
- فَاَخْلَفْتُمْپھر تم نے خلاف کیا
- مَّوْعِدِيْمیرا وعدہ
Translation · Aasan Quran
چنانچہ موسیٰ غم و غصے میں بھرے ہوئے اپنی قوم کے پاس واپس لوٹے۔ کہنے لگے : میری قوم کے لوگو ! کیا تمہارے پروردگار نے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا ؟ (33) تو کیا تم پر کوئی بہت لمبی مدت گزر گئی تھی، (34) یا تم چاہتے ہی یہ تھے کہ تم پر تمہارے رب کا غضب نازل ہوجائے، اور اس وجہ سے تم نے مجھ سے وعدہ خلافی کی ؟
Tafseer · Aasan Quran
33: اچھے وعدے سے مراد کوہ طور پر تورات دینے کا وعدہ ہے
34: یعنی مجھے کوہ طور پر گئے ہوئے کوئی ایسی لمبی مدت تو نہیں گذری تھی کہ تم میرا انتظار کیے بغیر اس بچھڑے کو معبود بنا بیٹھو