آسان قرآن
Aasan Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 85
قَالَ فَاِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنْۢ بَعْدِكَ وَ اَضَلَّهُمُ السَّامِرِیُّ﴿85﴾
- قَالَاس نے کہا
- فَاِنَّاپس ہم نے
- قَدْتحقیق
- فَتَنَّاآزمائش میں ڈالا
- قَوْمَكَتیری قوم
- مِنْۢ بَعْدِكَتیرے بعد
- وَاَضَلَّهُمُاور انہیں گمراہ کیا
- السَّامِرِيُّسامری
Translation · Aasan Quran
اللہ نے فرمایا : پھر تمہارے آنے کے بعد ہم نے تمہاری قوم کو فتنے میں مبتلا کردیا ہے، اور انہیں سامری نے گمراہ کر ڈالا ہے۔ (32)
Tafseer · Aasan Quran
32: سامری ایک جادوگر تھا جو بظاہر حضرت موسیٰ پر ایمان لے آیا تھا۔ اور اسی لیے ان کے ساتھ لگ گیا تھا، مگر حقیقت میں وہ منافق تھا۔