Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 99

  1. كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَ١ۚ وَ قَدْ اٰتَیْنٰكَ مِنْ لَّدُنَّا ذِكْرًاۖۚ﴿99﴾

    1. كَذٰلِكَاسی طرح
    2. نَقُصُّہم بیان کرتے ہیں
    3. عَلَيْكَتجھ پر۔ سے
    4. مِنْسے
    5. اَنْۢبَآءِخبریں، احوال
    6. مَاجو
    7. قَدْ سَبَقَگزر چکا
    8. وَقَدْ اٰتَيْنٰكَاور تحقیق ہم نے تمہیں دیا
    9. مِنْ لَّدُنَّااپنے پاس سے
    10. ذِكْرًا(کتاب) نصیحت
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر) ماضی میں جو حالات گزرے ہیں ان میں سے کچھ واقعات ہم اسی طرح تم کو سناتے ہیں، اور ہم نے تمہیں خاص اپنے پاس سے ایک نصیحت نامہ عطا کیا ہے۔ (43)
Tafseer · Aasan Quran
43: حضرت موسیٰ ؑ کا واقعہ تفصیل کے ساتھ بیان فرمانے کے بعد اس آیت میں بتایا جارہا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی زبان مبارک پر اس جیسے واقعات کا جاری ہونا جبکہ آپ امی ہیں، اور آپ کے پاس ان معلومات کے حصول کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، اس بات کی واضح دلیل ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کے سچے رسول ہیں، اور جو آیات آپ تلاوت کر رہے ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کی نازل فرمائی ہوئی ہیں۔