آسان قرآن
Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 104
یَوْمَ نَطْوِی السَّمَآءَ كَطَیِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ١ؕ كَمَا بَدَاْنَاۤ اَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیْدُهٗ١ؕ وَعْدًا عَلَیْنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا فٰعِلِیْنَ﴿104﴾
- يَوْمَجس دن
- نَطْوِيہم لپیٹ لیں گے
- السَّمَآءَآسمان
- كَطَيِّجیسے لپیٹا جاتا ہے
- السِّجِلِّطومار
- لِلْكُتُبِتحریر کا کاغذ
- كَمَا بَدَاْنَآجیسے ہم نے ابتدا کی
- اَوَّلَپہلی
- خَلْقٍپیدائش
- نُّعِيْدُهٗہم اسے لوٹا دیں گے
- وَعْدًاوعدہ
- عَلَيْنَاہم پر
- اِنَّا كُنَّابیشک ہم میں
- فٰعِلِيْنَ(پورا) کرنے والے
Translation · Aasan Quran
اس دن (کا دھیان رکھو) جب ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ دیں گے جیسے کاغذوں کے طومار میں تحریریں لپیٹ دی جاتی ہیں۔ جس طرح ہم نے پہلے بار تخلیق کی ابتدا کی تھی، اسی طرح ہم اسے دوبارہ پیدا کردیں گے۔ یہ ایک وعدہ ہے جسے پورا کرنے کا ہم نے ذمہ لیا ہے۔ ہمیں یقینا یہ کام کرنا ہے۔