Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 16

  1. وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ﴿16﴾

    1. وَمَا خَلَقْنَااور ہم نے نہیں پیدا کیا
    2. السَّمَآءَآسمان
    3. وَالْاَرْضَاور زمین
    4. وَمَااور جو
    5. بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیان
    6. لٰعِبِيْنَکھیلتے ہوئے
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے آسمان، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اس کو اس لیے پیدا نہیں کیا کہ ہم کوئی کھیل کرنا چاہتے ہوں۔ (6)
Tafseer · Aasan Quran
6: جو لوگ دنیا کے بعد آخرت کی زندگی کا انکار کرتے ہیں، در حقیقت ان کے دعوے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ کائنات یونہی کسی مقصد کے بغیر ایک کھیل بنا کر پیدا کردی ہے، اور جو کچھ اس دنیا میں ہو رہا ہے، اس کا کوئی نتیجہ بعد میں ظاہر ہونے والا نہیں ہے، نہ کسی شخص کو اس کی نیکی کا کوئی صلہ ملے گا، اور نہ کسی ظالم اور بدکار کو اس کے گناہ کی سزا ملے گی۔ ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف ایسی بات کی نسبت بہت بڑی گستاخی ہے۔