آسان قرآن
Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 24
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ١ۚ هٰذَا ذِكْرُ مَنْ مَّعِیَ وَ ذِكْرُ مَنْ قَبْلِیْ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ١ۙ الْحَقَّ فَهُمْ مُّعْرِضُوْنَ﴿24﴾
- اَمِکیا
- اتَّخَذُوْاانہوں نے بنالیے ہیں
- مِنْ دُوْنِهٖٓاللہ کے سوائے
- اٰلِهَةًاور معبود
- قُلْفرمادیں
- هَاتُوْالاؤ (پیش کرو)
- بُرْهَانَكُمْاپنی دلیل
- ھٰذَا ذِكْرُیہ کتاب
- مَنْجو
- مَّعِيَمیرے ساتھ
- وَذِكْرُاور کتاب
- مَنْ قَبْلِيْجو مجھ سے پہلے
- بَلْبلکہ (البتہ)
- اَكْثَرُهُمْان میں اکثر
- لَا يَعْلَمُوْنَنہیں جانتے ہیں
- الْحَقَّحق
- فَهُمْپس وہ
- مُّعْرِضُوْنَروگردانی کرتے ہیں
Translation · Aasan Quran
بھلا کیا اسے چھوڑ کر انہوں نے دوسرے خدا بنا رکھے ہیں ؟ (اے پیغمبر) ان سے کہو کہ : لاؤ اپنی دلیل ! یہ (قرآن) بھی موجود ہے جس میں میرے ساتھ والوں کے لیے نصیحت ہے، اور وہ (کتابیں) بھی موجود ہیں جن میں مجھ سے پہلے لوگوں کے لیے نصیحت تھی۔ (11) لیکن واقعہ یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ حق بات کا یقین نہیں کرتے، اس لیے منہ موڑے ہوئے ہیں۔
Tafseer · Aasan Quran
11: اللہ تعالیٰ کے ایک ہونے پر ایک عقلی دلیل تو پچھلی آیت میں بیان فرما دی گئی ہے جس کی تشریح اوپر کے حاشیے میں گذری۔ اب اس آیت میں نقلی دلیل بیان کی جا رہی ہے کہ تمام آسمانی کتابوں میں توحید کے عقیدے پر ہی زور دیا گیا ہے اس قرآن کریم کے علاوہ جتنی کتابیں پچھلی قوموں پر نازل کی گئیں، ان سب میں یہی عقیدہ بیان ہوا ہے۔