Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 36

  1. وَ اِذَا رَاٰكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ یَّتَّخِذُوْنَكَ اِلَّا هُزُوًا١ؕ اَهٰذَا الَّذِیْ یَذْكُرُ اٰلِهَتَكُمْ١ۚ وَ هُمْ بِذِكْرِ الرَّحْمٰنِ هُمْ كٰفِرُوْنَ﴿36﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. رَاٰكَتمہیں دیکھتے ہیں
    3. الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓاوہ جنہوں نے کفر کیا (کافر)
    4. اِنْنہیں
    5. يَّتَّخِذُوْنَكَٹھہراتے تمہیں
    6. اِلَّامگر۔ صرف
    7. هُزُوًاایک ہنسی مذاق
    8. اَھٰذَاکیا یہ ہے
    9. الَّذِيْوہ جو
    10. يَذْكُرُیاد کرتا ہے
    11. اٰلِهَتَكُمْتمہارے معبود
    12. وَهُمْاور وہ
    13. بِذِكْرِذکر سے
    14. الرَّحْمٰنِرحمن (اللہ)
    15. هُمْوہ
    16. كٰفِرُوْنَمنکر (جمع)
Translation · Aasan Quran
اور جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا ہے، وہ جب تمہیں دیکھتے ہیں تو اس کے سوا ان کا کوئی کام نہیں ہوتا کہ وہ تمہارا مذاق بنانے لگتے ہیں (اور کہتے ہیں) کیا یہی صاحب ہیں جو تمہارے خداؤں کا ذکر کیا کرتے ہیں ؟ (یعنی یہ کہتے ہیں کہ ان کی کوئی حقیقت نہیں) حالانکہ ان (کافروں) کی اپنی حالت یہ ہے کہ وہ خدائے رحمن ہی کا ذکر کرنے سے انکار کیے بیٹھے ہیں۔ (19)
Tafseer · Aasan Quran
19: یعنی آنحضرت ﷺ تو بتوں کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ان کی خدائی کی کوئی حقیقت نہیں، اس پر یہ لوگ عیب لگاتے ہیں کہ آپ ہمارے خداؤں کا برائی سے ذکر کر رہے ہیں، لیکن ان کا اپنا حال یہ ہے کہ جب آنحضرت ﷺ اللہ تعالیٰ کا نام ”رحمن“ ذکر کرتے ہیں تو یہ اس کا انکار کرتے ہیں کہ رحمن کیا ہوتا ہے ؟ دیکھئے سورة فرقان : 60