آسان قرآن
Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 37
خُلِقَ الْاِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ١ؕ سَاُورِیْكُمْ اٰیٰتِیْ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنِ﴿37﴾
- خُلِقَپیدا کیا گیا
- الْاِنْسَانُانسان
- مِنْسے
- عَجَلٍجلدی (جلد باز)
- سَاُورِيْكُمْعنقریب میں دکھاتا ہوں تمہیں
- اٰيٰتِيْاپنی نشانیاں
- فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنِتم جلدی نہ کرو
Translation · Aasan Quran
انسان جلد بازی کی خصلت لے کر پیدا ہوا ہے۔ میں عنقریب تمہیں اپنی نشانیاں دکھلا دوں گا، لہذا تم مجھ سے جلدی مت مچاؤ (20)
Tafseer · Aasan Quran
20: جب آنحضرت ﷺ دنیا یا آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈراتے تھے تو یہ لوگ اس کا مذاق اڑاتے ہوئے کہتے تھے کہ وہ عذاب ابھی لے آؤ۔ ان آیتوں میں اس کا جواب دیا گیا ہے۔