آسان قرآن
Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 65
ثُمَّ نُكِسُوْا عَلٰى رُءُوْسِهِمْ١ۚ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هٰۤؤُلَآءِ یَنْطِقُوْنَ﴿65﴾
- ثُمَّ نُكِسُوْاپھر وہ اوندھے کیے گئے
- عَلٰي رُءُوْسِهِمْاپنے سروں پر
- لَقَدْ عَلِمْتَتو خوب جانتا ہے
- مَاجو
- هٰٓؤُلَآءِیہ
- يَنْطِقُوْنَبولتے ہیں
Translation · Aasan Quran
پھر انہوں نے اپنے سر جھکا لیے، اور کہا : تمہیں تو معلوم ہی ہے کہ یہ بولتے نہیں ہیں۔ (27)
Tafseer · Aasan Quran
27: حضرت ابراہیم ؑ نے بتوں کی حقیقت بتانے کے لیے جو طریقہ اختیار فرمایا، اس نے انہیں کم از کم اپنے دل میں سوچنے پر مجبور کردیا، اور ان کے دل نے گواہی دی کہ قصور در اصل ہمارا ہی ہے۔ لیکن مدتوں سے جمے ہوئے عقیدے کو چھوڑنے کی جرأت نہ ہوئی، لاجواب ہو کر سر تو جھکا دیا، لیکن کہا یہ کہ یہ بات تو تم بھی جانتے ہو، اور ہم بھی پہلے سے جانتے ہیں کہ یہ بت بولتے نہیں ہیں۔