Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 80

  1. وَ عَلَّمْنٰهُ صَنْعَةَ لَبُوْسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِّنْۢ بَاْسِكُمْ١ۚ فَهَلْ اَنْتُمْ شٰكِرُوْنَ﴿80﴾

    1. وَعَلَّمْنٰهُاور ہم نے اسے سکھائی
    2. صَنْعَةَصنعت (کاریگر)
    3. لَبُوْسٍایک لباس
    4. لَّكُمْتمہارے لیے
    5. لِتُحْصِنَكُمْتاکہ وہ تمہیں بچائے
    6. مِّنْسے
    7. بَاْسِكُمْتمہاری لڑائی
    8. فَهَلْپس کیا
    9. اَنْتُمْتم
    10. شٰكِرُوْنَشکر کرنے والے
Translation · Aasan Quran
اور ہم نے انہیں تمہارے فائدے کے لیے ایک جنگی لباس (یعنی زرہ) بنانے کی صنعت سکھائی تاکہ وہ تمہیں لڑائی میں ایکد وسرے کی زد سے بچائیں۔ (34) اب بتاؤ کہ کیا تم شکر گزار ہو ؟
Tafseer · Aasan Quran
34: سورة سبا :10 میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے لوہے کو ان کے ہاتھ میں نرم کردیا تھا اور وہ اسے جس طرح چاہتے موڑ لیتے تھے، اور لوہے کی زرہ اس طرح بناتے تھے کہ اس کے تمام خانے نہایت متوازن ہوتے تھے۔ علمائے کرام نے اس آیت کے تحت فرمایا ہے کہ اس میں ہر اس صنعت کے قابل تعریف ہونے کی طرف اشارہ ہے جو انسانوں کے لیے فائدہ مند ہو۔