آسان قرآن
Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 85
وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِدْرِیْسَ وَ ذَا الْكِفْلِ١ؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ﴿85﴾
- وَاِسْمٰعِيْلَاور اسمعیل
- وَاِدْرِيْسَاور ادریس
- وَذَا الْكِفْلِاور ذوالکفل
- كُلٌّیہ سب
- مِّنَسے
- الصّٰبِرِيْنَصبر کرنے والے
Translation · Aasan Quran
اور اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل کو دیکھو ! یہ سب صبر کرنے والوں میں سے تھے۔ (39)
Tafseer · Aasan Quran
39: حضرت اسماعیل اور حضرت ادریس (علیہما السلام) کا ذکر تو پہلے سورة مریم میں گزرچکا ہے، حضرت ذوالکفل کا قرآن کریم میں صرف نام آیا ہے ان کا کوئی واقعہ قرآن کریم نے بیان نہیں فرمایا، بعض مفسرین کا خیال ہے کہ یہ بھی کوئی پیغمبر تھے، اور بعض حضرات نے فرمایا کہ یہ حضرت یسع ؑ کے خلیفہ تھے، اور نبی تو نہیں تھے، لیکن بڑے اونچے درجے کے ولی تھے، واللہ اعلم۔