آسان قرآن
Aasan Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 96
حَتّٰۤى اِذَا فُتِحَتْ یَاْجُوْجُ وَ مَاْجُوْجُ وَ هُمْ مِّنْ كُلِّ حَدَبٍ یَّنْسِلُوْنَ﴿96﴾
- حَتّٰٓيیہانتک کہ
- اِذَاجب
- فُتِحَتْکھول دئیے جائینگے
- يَاْجُوْجُیاجوج
- وَمَاْجُوْجُاور ماجوج
- وَهُمْاور وہ
- مِّنْسے
- كُلِّہر
- حَدَبٍبلندی (ٹیلہ)
- يَّنْسِلُوْنَپھیلتے (دوڑتے) آئیں گے
Translation · Aasan Quran
یہاں تک کہ جب یاجوج اور ماجوج کو کھول دیا جائے گا، اور وہ ہر بلندی سے پھسلتے نظر آئیں گے۔ (45)
Tafseer · Aasan Quran
45: مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو دوبارہ زندہ کرنا اس وقت ہوگا جب قیامت آئے گی، اور اس کی ایک علامت یہ ہوگی کہ یاجوج اور ماجوج کے وحشی قبیلے بہت بڑی تعداد میں دنیا پر حملہ آور ہوں گے اور ایسا محسوس ہوگا کہ وہ ہر بلند جگہ سے پھسلتے ہوئے آرہے ہیں۔