Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 22. Al-Hajj · Ayah 18

  1. اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یَسْجُدُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ وَ النُّجُوْمُ وَ الْجِبَالُ وَ الشَّجَرُ وَ الدَّوَآبُّ وَ كَثِیْرٌ مِّنَ النَّاسِ١ؕ وَ كَثِیْرٌ حَقَّ عَلَیْهِ الْعَذَابُ١ؕ وَ مَنْ یُّهِنِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّكْرِمٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یَشَآءُؕ۩۩﴿18﴾

    1. اَلَمْ تَرَکیا تونے نہیں دیکھا
    2. اَنَّ اللّٰهَکہ اللہ
    3. يَسْجُدُ لَهٗسجدہ کرتا ہے اس کے لیے
    4. مَنْجو
    5. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    6. وَمَنْاور جو
    7. فِي الْاَرْضِزمین میں
    8. وَالشَّمْسُاور سورج
    9. وَالْقَمَرُاور چاند
    10. وَالنُّجُوْمُاور ستارے
    11. وَالْجِبَالُاور پہاڑ
    12. وَالشَّجَرُاور درخت
    13. وَالدَّوَآبُّاور چوپائے
    14. وَكَثِيْرٌاور بہت
    15. مِّنَسے
    16. النَّاسِانسان (جمع)
    17. وَكَثِيْرٌاور بہت سے
    18. حَقَّثابت ہوگیا
    19. عَلَيْهِاس پر
    20. الْعَذَابُعذاب
    21. وَمَنْاور جسے
    22. يُّهِنِ اللّٰهُذلیل کرے اللہ
    23. فَمَا لَهٗتو نہیں اس کے لیے
    24. مِنْ مُّكْرِمٍکوئی عزت دینے والا
    25. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    26. يَفْعَلُکرتا ہے
    27. مَا يَشَآءُجو وہ چاہتا ہے
Translation · Aasan Quran
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ کے آگے وہ سب سجدہ کرتے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور وہ سب جو زمین میں ہیں۔ (11) نیز سورج اور چاند، اور ستارے اور پہاڑ، اور درخت اور جانور، اور بہت سے انسان بھی۔ اور بہت سے ایسے بھی ہیں جن پر عذاب طے ہوچکا ہے۔ اور جسے اللہ ذلیل کردے، کوئی نہیں ہے جو اسے عزت دے سکے۔ یقینا اللہ وہی کرتا ہے جو چاہتا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
11: ان مخلوقات کے سجدہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ سب چیزیں اللہ تعالیٰ کی تابع فرمان ہیں، اور ہر چیز اس کے ہر حکم کے آگے سر جھکائے ہوئے ہے، نیز اس سے عبادت کا سجدہ بھی مراد ہوسکتا ہے ؛ کیونکہ اتنی سمجھ کائنات کی ہر چیز میں موجود ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے، اور اسی کی عبادت کرنی چاہیے، البتہ ہر چیز کے سجدے کی صورت مختلف ہے، اس پوری کائنات میں انسان ہی ایسی مخلوق ہے جس کے تمام افراد عبادت کا سجدہ نہیں کرتے ؛ بلکہ بہت سے کرتے ہیں بعض نہیں کرتے اس لئے انسانوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ فرمایا گیا ہے کہ بہت سے انسان بھی۔ یاد رہے کہ یہ سجدہ کی آیت ہے، جو شخص اصل عربی میں یہ آیت تلاوت کرے یا سنے اس پر سجدہ واجب ہے۔